چلو چل کے دیکھیں دیارِ مدینہ

Lyrics to ‘چلو چل کے دیکھیں دیارِ مدینہ’:

نعت
چلو چل کے دیکھیں دیارِ مدینہ
ہے جنت سے اطہر بازارِ مدینہ

مدینہ ہے کیا میں یہ کیسے بتاؤں
معطر معطر غبارِ مدینہ

خدا کی خدائی میں سب سے انوکھی
بہاروں میں یارو بہارِ مدینہ

بھلا وہ خدا سے کیا اور مانگے
بنے جس کا مسکن دیارِ مدینہ

میرے پاس جو کچھ ہے صدقہ ہے انکا
دل و جان سب کچھ نثارِ مدینہ

مجھے بھی ملے مصطفےٰ کی غلامی
کہوں میں بھی ہوں خاکسارِ مدینہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!